19 جون 2013 - 19:30
ایران کا مستقبل تابناک، ڈاکٹر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے مستقل کو روشن قرار دیا ہے ۔

ابنا: ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو و ٹی وی کے  ادارے کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی کے ساتھ ملاقات میں ایران کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں باہمی اخوت بھائی چارے کی فضا کی تقویت اور ملت ایران کی مشکلات کے حل کے لئے مناسب موقع فراہم ہوا ہے ، ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ ایران کے ذرائع ابلاغ خاصطور پر اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ حتمی طور پر ان مواقع کی تلاش کی تقویت اور اس کے تحفظ کے دائرے میں کوشش کرے ، کہا کہ اس کے بعد ایران میں سب کی نگاہیں مستقبل پر لگی ہوئی ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو و ٹیلی ویژن ادارے کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے بھی ایک مرتبہ پھر ایران کے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر حسن روحانی کی کا میابی پر مبارک باد پیش کی اور آیندہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے ریڈیو و ٹی وی کے ادارے کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ۔ جناب ضرغامی نے ایران کے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر حسن روحانی کی کامیابی کو ایران کے لئے مناسب موقع قرار دیا ۔  ...../169